12 جون 2013 - 19:30
گزی پارک کے معاملے پر ترکی میں ریفرنڈم کرائے جانے کا امکان

ترکي کے وزيراعظم نے استنبول ميں گزي پارک کے مستقبل کو طے کرنے کيلئے صرف استنبول ميں ريفرنڈم کرانے پر موافقت ظاہر کي ہے تاکہ اس شہر ميں حکومت مخالف مظاہروں کو ختم کيا جا سکے۔

ابنا: ترکي کي بر سر اقتدار پارٹي جسٹس اينڈ ڈولپمنٹ پارٹي کے نائب سر براہ حسين چليک نے نامہ نگاروں سے گفتگو ميں کہا کہ وزير ا‏عظم رجب طيب اردوغان نے استنبول کے گزي پارک کے مظاہروں ميں شامل کچھ لوگوں سے گفتگو کے بعد کہا کہ يہ ريفرنڈم صرف  استنبول شہر ميں منعقد ہوگا۔اس ريفرنڈم ميں عوام سے اپيل کي گئي ہے کہ وہ تقسيم اسکوائر پر ايک ميوزيئم کي تعميرکے حکومت کے منصوبہ يا اس ميدان کو اسکي موجودہ حالت ميں باقي رکھنے ميں سے کسي ايک کا انتخاب کريں۔واضح ہو کہ استنبول کے تقسيم اسکوائرپر موجود پارک کو خراب کر وہاں پر ايک تجارتي مرکز قائم کرنے کے اردوغان حکومت کے فيصلے کے حلاف تقريبا دو ہفتے سے بد امني پھيلي ہوئي ہے- عوام کے مظاہرے پليس کي تشدد آميز مداخلت کے سبب خوني جھڑپوں کي شکل اختيار کر گئے جس سے بد امني کا دا‏ئرہ پورے ترکي ميں پھيل گيا......../169